• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

کوہلی نے تاریخی سنچری انوشکا شرما کے نام کردی

شائع August 3, 2018
سنچری کی تکمیل کے بعد ویرات کوہلی اپنی بیوی کی جانب دیکھتے ہوئے شادی کی انگوٹھی دکھا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
سنچری کی تکمیل کے بعد ویرات کوہلی اپنی بیوی کی جانب دیکھتے ہوئے شادی کی انگوٹھی دکھا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف بنائی گئی تاریخ ساز سنچری کو اپنی بیوی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے نام کردیا۔

انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم شدید مشکلات سے دوچار تھی اور انگلینڈ کے پہلی اننگز کے اسکور 287 رنز کے جواب میں ٹیم یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوانے لگی۔

لیکن انگلش فیلڈرز کی ناقص کارکردگی اور دو ڈراپ کیچز کی بدولت کوہلی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 149رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس کے سبب انگلش ٹیم پہلی اننگز میں صرف 13رنز کی برتری حاصل کر سکی۔

سنچری کی تکمیل کے بعد کوہلی نے جشن مناتے ہوئے نے گلے میں موجود چین میں بندھی اپنی شادی کی انگوٹھی نکالی اور میدان میں موجود اپنی بیوی انوشکا کی جانب دیکھتے ہوئے اسے چوما۔

کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ میں 22ویں سنچری کی تکمیل کے بعد اسٹینڈز میں موجود انوشکا شرما کیمرے کا محور بن رہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کوہلی اور انوشکا شرما اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

ویرات کوہلی نے اننگز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے کیریئر کی دوسری بہترین اننگز اور انہوں نے ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف 141رنز کی اننگز کو اپنے کیریئر کی بہترین ٹیسٹ اننگز قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایڈیلیڈ میں کھیلی گئی اننگز سب سے بہترین تصور کرتا ہوں کیونکہ وہ ہماری دوسری اننگز تھی اور اس میں ہم ہدف کا تعاقب کر رہے تھے، میرے لیے وہ اننگز بہت خاص ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025