• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یہ ’کی کی چیلنج‘ کیا ہے اور یہ اتنا خطرناک کیوں؟

شائع August 3, 2018

2015 میں ’نے نے‘ نامی ڈانس چیلنج سوشل میڈیا پر اس وقت مقبول ہوا، جب امریکی ریپر سیلنٹو کا ایک گانا ’واچ می نے نے‘ سامنے آیا، لیکن اب لوگ اس چیلنج کو بھول چکے ہیں، کیوں کہ انہیں ایک نیا ’کی کی‘ ڈانس چیلنج مل گیا ہے۔

اگر آپ سوشل میڈیا پر فعال ہیں تو یقیناً گزشتہ ایک ماہ سے وائرل ہونے والی کی کی چینلج کی ویڈیوز پر آپ کی نظر بھی ضرور پڑی ہوگی۔

اس ڈانس ٹرینڈ میں لوگ کینیڈین ریپر ڈریک کے ہٹ گانے ’ان مائے فیلنگز‘ پر چلتی ہوئی گاڑی سے اتر کر اس کے سامنے ڈانس کررہے ہیں۔

شروعات میں یہ ویڈیوز صرف انسٹاگرام پر کھیل اور چند لائکس حاصل کرنے کے طور پر سامنے آئیں، تاہم اب یہ چیلنج ایک عالمی تحفظ کا مسئلہ بن چکا ہے۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی پولیس لوگوں کو یہ چیلنج اپنانے پر خبردار کررہی ہے۔

اس چیلنج کا آغاز کہاں سے ہوا؟

اس کی شروعات شگی نامی امریکی کامیڈین نے کی، جس نے انسٹاگرام پر ’ان مائے فیلنگز‘ گانے پر رقص کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی۔

#Mood : KEKE Do You Love Me ? 😂😂😂 @champagnepapi #DoTheShiggy #InMyFeelings

A post shared by Shoker🃏 (@theshiggyshow) on

اس ویڈیو میں شگی کسی گاڑی کے سامنے تو ڈانس نہیں کررہا، تاہم صارفین کو اس کا یہ رقص بےحد پسند آیا۔

بعدازاں شگی کے ایک دوست نے اوڈیل بیکھم نے اس گانے پر شگی کا ڈانس اسٹائل کاپی کیا، اور گاڑی سے اتر کر اس کے سامنے ناچنے لگا، اور وہیں سے اس کی کی چیلنج کا آغاز ہوا۔

امریکی اداکار ول سمتھ نے بھی اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اس گانے پر ڈانس کیا۔

پولیس یہ چیلنج اپنانے سے روک کیوں رہی ہے؟

اس بات کا تو سب ہی کو اندازہ ہے کہ چلتی ہوئی گاڑی سے باہر آکر بیچ سڑک کر ڈانس کرنا بہت زیادہ خطرناک ہے۔

فلوریڈا کی پولیس نے لوگوں کو کی کی چیلنج اپنانے سے منع کیا، اور اگر کوئی ایسا کرتے ہوئے نظر آیا تو اسے 1000 ڈالر جرمانہ بھرنا پڑے گا۔

جبکہ ممبئی پولیس نے بھی ایک ٹویٹ کے ذریعے لوگوں کو انتباہ کیا کہ یہ کی کی چیلنج کافی خبرناک ہے۔

اس لیے آپ بھی اس چیلنج کو اپنانے کی کوشش نہ کریں کیوں کہ یہ خطرناک ہے اور چند سیکنڈز کی انٹرٹینمنٹ کے لیے اپنی زندگی خطرے میں نہ ڈالیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024