• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنے گی

شائع August 3, 2018
اس فلم کی کہانی میں ثانیہ کی ذاتی اور پروفیشنل زندگی کو دکھایا جائے گا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اس فلم کی کہانی میں ثانیہ کی ذاتی اور پروفیشنل زندگی کو دکھایا جائے گا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی اس بہترین ٹینس اسٹار کی سوانح حیات پر مبنی فلم بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ’بیٹے کی پیدائش کی دعا‘ کرنے پر ثانیہ مرزا نالاں

قریبی ذرائع نے ممبئی مرر کو بتایا کہ ’بہت سے لوگ ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانا چاہتے ہیں لیکن آخر کار رونی سکرووالا کو یہ فلم بنانے کے حقوق مل گئے۔

یہ بھی دیکھیں: غیر ضروری سوال پر صحافی کی ثانیہ مرزا سے معذرت

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ’اس فلم کی کہانی میں ثانیہ کی ذاتی اور پروفیشنل زندگی کو دکھایا جائے گا، جبکہ بہت جلد فلم کے ہدایت کار کا نام بھی سامنے آجائے گا، جس کے بعد کاسٹنگ شروع کی جائے گی‘۔

ابھی تک ثانیہ مرزا کا کردار ادا کرنے کے لیے کسی اداکارہ کا نام سامنے نہیں آیا، جبکہ یہ بھی نہیں معلوم کہ شعیب ملک کا رول کون ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ اور شعیب کے ہاں اکتوبر میں ننھے مہمان کی آمد ہوگی

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں 12 اپریل کو شادی کی تھی، جس کے بعد یہ دونوں دبئی منتقل ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے رواں برس 23 اپریل کو اپنی ٹوئٹس کے ذریعے جلد ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں 24 اپریل کو ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد اکتوبر 2018 میں ہوگی۔

یاد رہے کہ 2016 میں ثانیہ مرزا کی زندگی پر ایک کتاب بھی شائع ہوچکی ہے، جس کا نام ' ایس اگینسٹ آڈز' رکھا گیا تھا۔

ثانیہ مرزا کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر شاہ رخ خان بھی موجود تھے —۔
ثانیہ مرزا کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر شاہ رخ خان بھی موجود تھے —۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024