• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Election 2018

عمران خان سے ملاقات کیلئے ایم کیو ایم کا وفد اسلام آباد روانہ

شائع August 3, 2018

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کا وفد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان سے ملاقات کے لیے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگیا۔

اسلام آباد روانہ ہونے والے وفد کے ہمراہ تحریک اںصاف کے رہنما عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔

ایم کیو ایم پاکستان کا وفد خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرے گا، وفد میں فیصل سبزواری اور عامر خان بھی شامل ہوں گے۔

عمران خان سے ملاقات میں ایم کیو ایم کا وفد اپنے مطالبات پیش کرے گا اور حکومت سازی کے لیے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024