• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
Live Election 2018

خواتین کی ووٹنگ کی شرح 10 فیصد سے کم ہونے پر انتخابات کالعدم

شائع August 3, 2018

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-10 شانگلہ اور این اے-48 شمالی وزیرستان میں انتخابی عمل اور نتائج کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ان دونوں حلقوں میں خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شرح کل رجسٹرڈ ووٹرز کے تناسب سے 10 فیصد سے کم رہی جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق جن انتخابی حلقوں میں خواتین ووٹرز کے حق رائے دہی استعمال کرنے کی شرح 10 فیصد سے کم رہے گی وہاں انتخابی عمل کالعدم قرار پائے گا اور نتائج تسلیم نہیں کیے جائیں گے۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں:

الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں پولنگ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ

رپورٹ: افتخار اے خان

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024