• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

شریف خاندان شوگر ملز منتقلی کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد

شائع August 2, 2018

سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی شوگر ملز منتقلی کیس میں شریف خاندان کے وکلا کو 10 لاکھ روپے ڈیمز فنڈ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بول کر ملزلگائی گئیں، بہتر ہوگا ملز منتقل کردی جائیں۔

سپریم کورٹ نے شریف خاندان شوگر ملز منتقلی کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے شریف خاندان کی شوگر ملز کی جنوبی پنجاب کے علاقوں میں منتقلی کو چیلنج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان کی 3 ’شوگر ملز‘ کے آپریشنز روکنے کا حکم

عدالت عظمیٰ نے چند ماہ قبل اس معاملے پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے شوگر ملز کی منتقلی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ڈویژنل بینچ نے سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ان شوگر ملوں نے ایک سیزن مفت میں کریشنگ کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ ہو تاکہ علاقے کے لوگوں کو شوگر ملز کی قیمت کے بارے میں علم ہو اور ایک آپشن یہ ہو سکتا ہے کہ شوگر ملز کو واپس اصل جگہ منتقل کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان کو شوگر ملز کی منتقلی سے روک دیا گیا

جس پر ایڈووکیٹ حسیب شوگر مل نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کی تیاری کے لیے عدالت وقت دے دیں، مجھے اپنے موکل سے ہدایات لینے دیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ موکل کو ساتھ لے کر آنا تھا. کیا آپ کے موکل کو عدالت آنے میں شرم آتی ہے۔

انہوں نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب لوگ عدالت میں اپنے وکیل کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں۔

علاوہ ازیں چیف جسٹس نے واضح کیا کہ کیس لڑنا ہے تو یہ رعایت پھر نہیں ملے گی۔

مزید پڑھیں: شریف خاندان کی 3 شوگر ملز کی جنوبی پنجاب منتقلی غیر قانونی قرار

چیف جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ 15 اگست تک پنجاب حکومت قائم ہوجائے گی، نئی حکومت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردے گی،اس کیس میں آئندہ سماعت تک حکومت کی رائے آجاۓ گی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اب گنے کا سیزن مکمل ہوچکا ہے، غیر قانونی لگائی گئی شوگر ملز کو اب بند ہونا چاہیے۔

اس موقع پر شریف خاندان کے وکیل نے کہا کہ عدالت 10 دن کا وقت دے ،مجھے کسی کام سے باہر جانا ہے۔

جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آپ کی چھٹی منسوخ کر دیتے ہیں، میں خود کوئی چھٹی نہیں کر رہا،آئندہ سماعت پرمقدمے کوکسی بھی وجہ سے ملتوی نہیں کیا جائے گا۔

چیف جسٹس نے شریف خاندان کے وکیل سے کہا کہ التوا لینا ہے تو 10 لاکھ روپے ڈیمز فنڈ میں جمع کرائیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024