• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’ٹوئنکل کی اداکاری کو دیکھیں تو مصنف بننا ہی اس کا بہترین فیصلہ تھا‘

شائع August 2, 2018
ان دونوں کی شادی سال 2001 میں ہوئی —۔
ان دونوں کی شادی سال 2001 میں ہوئی —۔

بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار اور اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کا شمار شوبز کی بہترین جوڑیوں میں کیا جاتا ہے اور یہ دونوں ہی ایک دوسرے کا مذاق اڑانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔

حال ہی میں ٹوئنکل کھنہ نے سوشل میڈیا پر اکشے کمار کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک ٹویٹ کی جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میرے شوہر اپنے کھانے کو اتنے پیار سے دیکھتے ہیں جتنا وہ مجھے بھی نہیں دیکھتے‘۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار اپنی اہلیہ ٹوئنکل سے خوفزدہ

اور اب اکشے کمار نے بھی توئنکل سے بدلہ لے لیا۔

تجزیہ کار راجیو مسند کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے اکشے کمار نے ٹوئنکل کھنہ کے فلمی کیریئر پر بات کی۔

اکشے سے ان کی اہلیہ کے اداکاری چھوڑ کر مصنف بننے پر رائے پوچھی گئی، جس پر اداکار نے کہا کہ ’اگر ان 14 فلموں کو دیکھے جن میں ٹوئنکل نے کام کیا، تو مصنف بننا ہی اس کا سب سے بہترین فیصلہ تھا‘۔

یاد رہے کہ ٹوئنکل خود بھی اپنے کئی انٹرویوز میں یہ بات بتا چکی ہیں کہ انہیں اداکاری کرنے کا کوئی شوق نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’میری شادی کیوں خراب کرنا چاہتے ہیں‘

ٹوئنکل کے مطابق وہ ہمیشہ سے لکھاری بننا چاہتی تھیں۔

جبکہ اکشے نے بھی یہی بتایا کہ جب وہ اور ٹوئنکل ایک ساتھ شوٹنگ کرتے تھے تو ٹوئنکل صرف اور صرف ناول پڑھتی تھیں۔

خیال رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی 2001 میں ہوئی تھی، ان کا ایک بیٹا آرو اور بیٹی نتارہ ہیں۔

اکشے اور ٹوئنکل گزشتہ سال کافی ود کرن شو میں بھی پہلی مرتبہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: ’زندگی میں صرف ٹوئنکل سے محبت ہوئی‘

اس دوران اکشے نے بتایا تھا کہ انہوں نے توئنکل کو شادی کے لیے بہت مشکل سے راضی کیا تھا۔

اداکار کے مطابق ’میں ٹوئنکل سے شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن وہ اپنے کیریئر کو زیادہ اہمیت دے رہی تھیں، پھر ٹوئنکل کی سال 2000 میں فلم میلہ ریلیز ہونے جارہی تھی اور ٹوئنکل نے شرط رکھی کہ اگر یہ فلم ہٹ ہوگئی تو وہ مجھ سے شادی نہیں کریں گی، تاہم اگر فلم فلاپ ثابت ہوئی تو وہ شادی کرلیں گی‘۔

یاد رہے کہ ٹوئنکل کی فلم ’میلہ‘ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی تھی، اس فلم میں عامر خان اور ان کے بھائی فیصل خان نے کام کیا تھا۔

اس کے بعد سال 2001 میں ٹوئنکل اور اکشے کی شادی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: 'خانز کی فہرست میں فواد خان کا نام بھی شامل کرلو'

ٹوئنکل کھنہ نے اپنے کیریئر میں صرف 14 فلموں میں کام کیا۔

ان میں ’بادشاہ‘ اور ’جب پیار کسی سے ہوتا ہے‘ جیسی فلمیں موجود ہیں۔

اکشے کمار اور ٹوئنکل نے بھی ایک ساتھ فلم ’انٹرنیشنل کھلاڑی‘ اور ’ظلمی‘ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024