• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیس بک اب واٹس ایپ سے بھی پیسے کمانے کے لیے تیار

شائع August 2, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

4 سال قبل واٹس ایپ کو فیس بک نے 22 ارب ڈالرز کے عوض خریدا تھا اور اب وہ اس سے پیسے کمانے کے لیے تیار ہے۔

فیس بک نے ایسے مزید ذرائع دریافت کرلیے ہیں جن کی مدد سے وہ واٹس ایپ سے بھی پیسے کما سکے گی۔

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ نے ایسے فیچرز متعارف کرائے ہیں جو کہ کمپنیوں کو اپنے صارفین سے رابطے میں مدد دیں گے اور اس کے بدلے میں وہ فیس بک کو فیس دیں گی۔

اگرچہ واٹس ایپ میں صارفین کو اشتہارات کا سامان تو نہیں ہوگا مگر کاروباری اداروں کے لیے اس پلیٹ فارم میں واٹس ایپ بزنس کے نام سے نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

کمپنیاں اب اپنی ویب سائٹس پر واٹس ایپ چیٹ کے ایک لنک کا اضافہ کرسکیں گی یا فیس بک کو ادائیگی کرکے کسی اشتہار میں چیٹ کو پروموٹ کرسکیں گی۔

کمپنیاں واٹس ایپ کے چیٹ فیچر کو مفت بھی استعمال کرسکیں گی مگر اس کے لیے انہیں صارفین کے پیغامات کا جواب 24 گھنٹے کے اندر دینا ہوگا، دوسری صورت میں انہیں واٹس ایپ کو فیس ادا کرنا پڑے گی۔

واٹس ایپ کے ایک ترجمان کے مطابق یہ فیس ہر ملک کے لحاظ سے مختلف ہوگی جو کہ نصف سینٹ سے لے کر 9 سینٹ فی میسج تک ہوسکتی ہے۔

فیس بک کا یہ اقدام اپنی ایپس کی مدد سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ ہے، اس سے پہلے وہ میسنجر اور انسٹاگرام سے پہلے ہی اشتہارات کی مد میں کما رہی ہے اور اب واٹس ایپ کا اضافہ بھی ہونے والا ہے۔

گزشتہ دنوں دوسری سہ ماہی رپورٹ کے دوران فیس بک نے اپنی سائٹ پر ریونیو کی شرح نمو میں کمی آنے کا عندیہ ظاہر کیا تھا۔

مگر اس کمپنی کے پاس اپنی دیگر ایپس بشمول واٹس ایپ کی مدد سے آمدنی کو بڑھانے کا آپشن موجود ہے۔

واٹس ایپ بزنس چیٹ سے یہ کمپنی کاروباری اداروں کو مزید اشتہارات کے لیے دلچسپی لینے پر مجبور کرنے کی خواہش رکھتی ہے، جبکہ کسٹمر سروس میسجز کی مد سے مزید آمدنی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024