• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

ٹرمپ کے انتخابی مہم کے سربراہ فراڈ کیس میں ٹرائل کیلئے پیش

شائع August 1, 2018

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق سربراہ پال مانا فورٹ 2016 کے انتخابات میں روس کی مداخلت کے الزامات کی تحقیقات کرنے والی خصوصی کونسل کے سامنے پیش ہوئے۔

69 سالہ مانا فورٹ پرروس کی حمایت کردہ یوکرائن حکومت کے ساتھ بینک اور ٹیکس فراڈ کے الزامات بھی عائد ہیں۔

مانا فورٹ ٹرائل کے لیے رابرٹ میولر کی خصوصی کونسل کے سامنے پیش ہوئے لیکن ان کا ٹرمپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

’امریکا بمقابلہ مانافورٹ‘ کیلئے 12 رکنی کمیٹی کا انتخاب امریکا کی ریاست ورجینیا کے علاقے الیگزینڈریا کے ڈسٹرکٹ کورٹ جج ٹی ایس ایلس کی سربراہی میں صبح 10 بجے شروع ہوا۔

کمیٹی کا انتخاب ایک سے دو دن میں متوقع ہے جس کے بعد ٹرائل تین ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ایک مہینہ قید میں رہنے کے بعد مانافورٹ جب عدالت میں پیش ہوئے تو انہوں نے ڈارک سوٹ اور سفید شرٹ پہنی ہوئی تھی۔

وہ بظاہر پرسکون نظر آرہے تھے، اس موقع پر انہوں نے کوئی بات نہیں کی۔

ٹرمپ کے چند مخالف مظاہرین کورٹ ہاؤس کے سامنے ’لاک ہم اپ ‘ (اسے قید کرو)، ’اٹس میولر ٹائم ‘ (یہ میولر کا وقت ہے) اور’ ٹرمپ وڈ ناٹ اسپینڈ ون سیکنڈ ان پریزن فار یو ‘(ٹرمپ تمہاری خاطر ایک سیکنڈ بھی قید میں نہیں رہے گا) کے پلے کارڈز لیے ہوئے تھے۔

53 سالہ آرٹسٹ انجیلیک بریکنر اور ان کی 17 سالہ بیٹی بھی ان لوگوں میں شامل تھے جو کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

بریکنر نے کہا : ’ میں یہاں اس لیے آئی ہوں تاکہ میں انصاف ہوتا دیکھ سکوں اور اپنی بیٹی کو ثابت کرسکوں کہ جب کبھی دنیا میں کچھ غلط ہوتا ہے تو انصاف ہوتا ہے‘

مانافورٹ ایک تجربہ کار ری پبلکن سیاسی کنسلٹنٹ ہیں جنہوں نے رونالڈ ریگن اور باب ڈول کے لیے کام کیا ہے، وہ 2016 میں تین ماہ کی مدت کے لیے اس وقت تک ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سربراہ بھی رہے جس کے بعد انہیں یوکرائن کے لیے لابنگ کی وجہ سے عہدے سے ہٹنے پر مجبور کیا گیا ۔

ان پر جھوٹے ٹیکس گوشوارے بھرنے، سائرس اور دوسرے ممالک میں موجود بینک اکاؤنٹس اور ان میں یوکرائن کے سابق روسی لیڈر وکٹر یانکوووچ کی طرف سے کروڑوں ڈالرز کی منتقلی سے لاعلم رکھنے کے الزامات عائد ہیں۔

ان پر انٹرنل ریونیو سروس کے بیرون ملک موجود بینک اکاؤنٹس کی تفصیلی رپورٹ نہ جمع کروانے اور مختلف بینکوں سے کئی کروڑ ڈالر کے قرضوں پر مبنی بینک فراڈ کے بھی الزامات ہیں۔

پروسیکیوٹرز نے ٹرائل میں تقریباً 3 درجن گواہ پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ،ان میں مانافورٹ کے سابق ایسوی ایٹ رک گیٹس بھی شامل ہیں، جو فروری میں عائد الزامات پر جرم قبول کرنے پر حکومت کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

پانچ گواہان کو مانافورٹ کے خلاف گواہی سے استثنیٰ حاصل ہے، میولر نے 30 سے زائد افراد پر فرد جرم عائد کی ہے جنہوں نے ٹرمپ کو منتخب کروانے کے لیے روس کی مدد حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024