• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ہیواوے نے پہلی بار ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

شائع August 1, 2018
— فوٹو بشکریہ سی نیٹ ڈاٹ کام
— فوٹو بشکریہ سی نیٹ ڈاٹ کام

ویسے تو ایپل کے آئی فون کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے مگر جہاں تک فروخت کی بات ہے تو کافی عرصے پہلے ہی سام سنگ نے اسے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

مگر اب ایپل کو ایک اور دھچکا لگا ہے اور اس سے عالمی سطح پر دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی کا اعزاز بھی چھن گیا ہے اور ایسا ایک چینی کمپنی نے کیا ہے۔

جی ہاں چینی کمپنی ہیواوے نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی فروخت میں پہلی بار ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں : سام سنگ نے پہلی بار ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن نامی کمپنی کے مطابق یکم اپریل سے 30 جون تک (دوسری سہ ماہی) کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت کے حوالے سے ہیواوے سام سنگ کے بعد دوسری بڑی کمپنی بن گئی۔

اس عرصے کے دوران ہیواوے نے 5 کروڑ 42 لاکھ فونز دنیا بھر میں بھیجے جو کہ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلےم یں 40.9 فیصد زیادہ تھے۔

اس کے مقابلے میں ایپل نے اس عرصے میں 4کروڑ 13 لاکھ فونز فروخت کیے جو کہ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.7 فیصد زیادہ تھے۔

مجموعی طور پر عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں ہیواوے کا شیئر 15.8 فیصد جبکہ ایپل کا 12.1 فیصد ہوگیا۔

اس عرصے میں سام سنگ کے فونز کی تعداد 7 کروڑ 15 لاکھ رہی اور اس کا مارکیٹ شیئر 20.9 فیصد ہے۔

تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ سام سنگ کی جانب سے 10.4 فیصد کم اسمارٹ فونز مارکیٹ میں بھیجے گئے، یعنی ایسا کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اب متعدد سام سنگ صارفین ہیواوے ڈیوائسز خرید رہے ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ ہیواوے کی یہ برتری عارضی ہو کیونکہ نئے آئی فونز جلد سامنے آنے والے ہیں،مگر پھر بھی چینی کمپنی کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کا ایپل کے لیے بڑا 'تحفہ'

رپورٹ کے مطابق شیاﺅمی عالمی سطح پر چوتھے اور اوپو 5 ویں نمبر پر ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فون ابھی بھی آئی فون سیون اور سیون پلس ہیں جس کے بعد تیسرے نمبر پر اوپو آر 11 اور اسی کمپنی کا اے 57 چوھتے نمبر پر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024