• KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:52pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:52pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm

آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام، نیب نے امیر مقام کو طلب کرلیا

شائع August 1, 2018

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر امیر مقام کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کرلیا۔

خیبرپختونخوا نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر کو کل (2 اگست کو) پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق ادارہ امیر مقام کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں پہلے بھی 2 مرتبہ طلب کرچکا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، تاہم اب انہیں تیسری مرتبہ طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: انتخابات میں شکست، مسلم لیگ (ن) میں اندرونی اختلافات مزید بڑھنے لگے

یاد رہے کہ راوں ماہ اپریل میں نیب نے خیبرپختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر امیر مقام کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے رکھنے سے متعلق تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

نیب کے مرکزی دفتر میں ہونے والے اجلاس کے دوران 4 افراد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور ترقیاتی فنڈز میں خورد برد پر انکوائری کا فیصلہ کیا گیا، ان افراد میں امیر مقام، مولانا امیر زمان، عبدالمالک کاکڑ اور پشاور ڈسٹرکٹ ناظم عاصم خان کے نام شامل تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے نیب کو درخواست دی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ امیر مقام گزشتہ 15 برس سے بڑی کرپشن میں ملوث رہے ہیں لہٰذا ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کا مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا دعویٰ تھا کہ امیر مقام گزشتہ 10 برس سے سوات بشام روڈ کی تعمیر کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں، علاوہ ازیں انہوں نے ضلع میں ترقیاتی کام کرانے کے بجائے ملک بھر کے شہروں میں اپنے لیے محلات تعمیرکرائے ہیں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے علاوہ سابق وزیرِاعلیٰ شہباز شریف، سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف اور سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف بھی کرپشن کیسز پر تحقیقات جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024