• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ووگ میگزین پر سہانا خان کا ڈیبیو

شائع August 1, 2018
18 سالہ سہانا خان کا پہلا فیشن فوٹو شوٹ ووگ میگزین پر شائع ہوا —۔
18 سالہ سہانا خان کا پہلا فیشن فوٹو شوٹ ووگ میگزین پر شائع ہوا —۔

بولی وڈ کنگ خان شاہ رخ کی بیٹی سہانا نے بھی فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ لیا۔

18 سالہ سہانا خان کا پہلا فیشن فوٹو شوٹ ووگ میگزین پر شائع ہوا، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

سہانا کے والد شاہ رخ خان اور والدہ گوری خان نے بھی ان کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

ان دونوں نے سہانا کے پہلے شوٹ کے لیے ووگ میگزین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر بحث

ووگ نے اپنے فیس بک پیج پر سہانا کے فوٹو شوٹ کے دوران ان کے انٹرویو کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں سہانا نے بتایا کہ لوگوں کو ان کے بارے میں وقت گزرنے کے ساتھ زیادہ معلوم ہوگا۔

یاد رہے کہ سہانا سے قبل آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے بھی ووگ میگزین پر اپنے فوٹو شوٹ کے ساتھ ڈیبیو کیا۔

جھانوی کے فوٹو شوٹ کی بھی سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ہوئے۔

اس کے علاوہ جھانوی کپور حال ہی میں منعقد ہوئے ووگ بیوٹی ایوارڈز میں بھی شریک ہوئیں۔

اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے اسٹائل پر بات کی۔

یاد رہے کہ جھانوی نے رواں سال اپنی فلم ’دھڑک‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کیا، ان کی اداکاری کو تجزیہ کاروں اور شائقین دونوں کا اچھا ردعمل موصول ہوا۔

🕓🕝🕟🕛🕛🕚🕙🕞🕣

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor) on

دوسری جانب سہانا خان کے بولی وڈ میں ڈیبیو سے متعلق ابھی کسی فلم کا نام سامنے نہیں آیا، البتہ ہدایت کار کرن جوہر کئی مرتبہ اپنے انٹرویوز میں بتاچکے ہیں کہ وہ اپنے قریبی دوست شاہ رخ کے بچوں کو سب سے پہلے اپنی فلم میں کاسٹ کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024