• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یوٹیوب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ڈارک موڈ فیچر پیش

شائع July 31, 2018
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ/ایپ یوٹیوب نے اپنی اینڈرائیڈ اپلیکشن میں وہ فیچر متعارف کرا دیا ہے جو کہ آئی فون اور ڈیسک ٹاپ صارفین کو کئی ماہ سے دستیاب تھا۔

جی ہاں اب یوٹیوب کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 'ڈارک موڈ' کا اضافہ خاموشی سے کردیا گیا ہے، یہ فیچر آئی او ایس ڈیوائسز پر 4 ماہ سے دستیاب تھا۔

اس فیچر یا ڈارک موڈ ان ایبل کرنے کے لیے سیٹنگز میں جاکر جنرل اور پھر ڈارک تھیم کے آپشن پر کلک کریں۔

مزید پڑھیں : یوٹیوب مکمل طور پر ری ڈیزائن

ابھی یہ فیچر تمام صارفین کے پاس دستیاب نہیں، تاہم بہت جلد یہ اپ دیٹ کردیا جائے گا۔

۔

ڈارک تھیم میں یوٹیوب سفید کی بجائے سیاہ رنگ کے پس منظر کے ساتھ ہوگی جو کہ ڈیوائس سے خارج ہونے والی روشنی سے آنکھوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

یعنی اس فیچر کی خاص بات ہی یہ ہے کہ ڈارک انٹرفیس آنکھوں کو زیادہ بھلا لگتا ہے، خاص طور پر تاریک کمرے میں۔

یہ بھی پڑھیں : اب یوٹیوب ایپ پر بھی انکوگنیٹو موڈ متعارف

گوگل کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ اس فیچر کو بتدریج صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے اور آنے والے ہفتوں میں سب کو دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ ڈیسک ٹاپ سائٹ پر ڈارک موڈ فیچر کو گزشتہ سال ہی متعارف کرا دیا گیا تھا، جبکہ اس سے قبل ڈویلپر موڈ میں بھی دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024