• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

خفیہ شادی کی کیا قیمت چکانا پڑی، نیہا دھوپیا نے بتا دیا

شائع July 31, 2018
اداکارہ نے ساتھی اداکار سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: 
 لکنگ
اداکارہ نے ساتھی اداکار سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: لکنگ

بولی وڈ اداکارہ اور سابق حسینہ نیہا دھوپیا نے رواں برس مئی میں اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

نیہا دھوپیا نے عین اس وقت شادی کی تھی جب پورا بھارتی میڈیا اور عوام اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کی خبروں میں مصروف تھا۔

اگرچہ بعد میں یہ چہ مگوئیاں بھی ہوئیں کہ نیہا دھوپیا نے اس لیے خفیہ اور جلد شادی کی، کیوں کہ وہ حاملہ تھیں۔

تاہم بعد ازاں اداکارہ نے اور ان کے شوہر اداکارہ انگت بیدی نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت سادگی سے شادی کی۔

انگت بیدی کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان دونوں نے شادی کا فیصلہ اچانک اور جلد بازی میں کیا، تاہم ایسا نہیں ہے کہ انہوں نے حیران کن فیصلہ کیا ہو، کیوں کہ وہ کئی عرصے سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نیہا دھوپیا نے خاموشی سے شادی کرلی

تاہم ان دونوں کو خفیہ شادی کرنے کیا قیمت چکانی پڑی، اس حوالے سے اب اداکارہ نیہا دھوپیا نے خاموشی توڑ دی۔

جوڑے نے 10 مئی کو خاموشی سے شادی کی—فوٹو: فیس بک
جوڑے نے 10 مئی کو خاموشی سے شادی کی—فوٹو: فیس بک

فلم فیئر کو دیے گئے انٹرویو میں نہیا دھوپیا نے اعتراف کیا کہ انہیں خفیہ شادی کرنے کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑی ہے، کیوں کہ کئی لوگ اور مداح ان کی اچانک شادی سے ناخوش تھے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شادی کا اعلان کرنے کے بعد اپنا موبائل فون چیک کیا تو وہ دنگ رہ گئیں۔

اداکارہ کے مطابق انہیں موبائل فون پر کم سے کم 600 پیغامات موصول ہوچکے تھے، جن میں انہیں مبارک باد دیے جانے کے بجائے انہیں گالیاں دی گئیں۔

نیہا اور انگت کے تعلقات کئی سال سے تھے—فوٹو: انسٹاگرام
نیہا اور انگت کے تعلقات کئی سال سے تھے—فوٹو: انسٹاگرام

نیہا دھوپیا نے بتایا کہ کئی مداح اور لوگ ان کی اچانک شادی پر حیران رہ گئے اور لوگوں نے ان کے فیصلے کے خلاف نازیبا الفاظ بولے جن سے انہیں صدمہ پہنچا۔

اداکارہ نے اچانک اور خفیہ شادی کے اپنے فیصلے کا تحفظ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر انگت بیدی اس حوالے سے کوئی بھی ابہام نہیں رکھتے تھے، انہوں نے فیصلہ کر رکھا تھا کہ یا تو وہ شادی کرلیں، یا پھر وہ ہمیشہ دوست بن کر رہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی اپنی ذاتی زندگی بھی ہوتی ہے، اس لیے ہم نے شادی کے فیصلے کو اپنی ذات تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ فلم فیئر کو دیے گئے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ بھارت بھر میں یا شوبز انڈسٹری میں خواتین کے جسمانی خدوخال یا ان کے انداز پر کس طرح انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں متعدد بار اپنی شخصیت اور اپنے جسمانی خدوخال کی وجہ سے نازیبا الفاظ سننے پڑے ہیں، یہاں تک کہ انہیں گالیاں بھی برداشت کرنی پڑیں۔

جسمانی خدوخال پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا، اداکارہ—فوٹو: نہیا دھوپیا انسٹاگرام
جسمانی خدوخال پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا، اداکارہ—فوٹو: نہیا دھوپیا انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024