Live Election 2018

بلوچستان: بی اے پی کی دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت مکمل

شائع July 31, 2018

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) صوبے میں حکومت سازی کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی-عوامی) کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔

واضح رہے کہ بی اے پی نے حالیہ انتخابات میں سب سے زیادہ 15 صوبائی نشستیں حاصل کی تھیں۔

دوسری جانب بی این پی عوامی صرف دو نشستیں حاصل کر سکی تھی تاہم عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی) پہلے ہی بی اے پی کے حق میں اپنی حمایت کا اعلان کر چکی ہیں۔

3 آزاد امیدواروں سمیت تینوں جماعتوں کی حمایت کے بعد بی اے پی کے پاس انتخابی نشستوں کی تعداد 65 میں سے 25 ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں بی اے پی نے وزیراعلیٰ کے عہدے پر کسی کا نام تجویز نہیں کیا تاہم ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے 3 رہنماؤں کے نام وزیراعلیٰ کے لیے زیر غور ہیں۔

اس حوالے سے پڑھیں:

بی اے پی کو حکومت سازی کیلئے بی این پی عوامی کی حمایت

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025