• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آزاد امیدواروں کی کھوج، جہانگیر ترین سوشل میڈیا پر زیر بحث

شائع July 31, 2018
جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے لیے انتخابات میں اہم کردار ادا کررہے ہیں— خاکہ آن عباس
جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے لیے انتخابات میں اہم کردار ادا کررہے ہیں— خاکہ آن عباس

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین حکومت سازی کے لیے نومنتخب اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے میں سرگرم ہیں۔

انتخابات کے بعد پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی مگر مرکز اور پنجاب میں حکومتیں بنانے کے لئے پارٹی کو اتحادی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی مدد چاہیے۔

اس سلسلے میں جہانگیر ترین سب سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

حال ہی میں جہانگیر ترین کی اپنے نجی جیٹ میں آزاد امیدواروں کے ساتھ ایک تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد انٹرنیٹ پر ان کی آزاد امیدوار کو پارٹی میں شامل کرنے کی جدوجہد پر نہایت دلچسپ اور مزاحیہ میمز سامنے آئیں۔

ان میں سے چند یہاں دیکھیں:

’جب آپ ایک آزاد امیدوار ہوں، لیکن آپ کو جہانگیر ترین کا فون نہ آئے‘

آزاد امیدوار کی جہانگیر ترین سے چھپنے کی معصومانہ کوشش

’گاڑی کی ڈگی میں سے آزاد امیدوار نکال لینا‘

’زمین کے اندر کوئی آزاد امیدوار ہے تو جواب دے‘

’ناسا کو مریخ پر آزاد امیدوار مل گئے‘

جہانگیر ترین کا آزاد امیدواروں کو ہیلو کہنے کا نرالا انداز

’یہ دو دن سے مسجد میں چھپا بیٹھا تھا‘

’کوئی مجھے بھی ایسے ہی دیکھے جیسے جہانگیر ترین آزاد امیدوار کو دیکھ رہے ہیں‘

آپ کو سب سے زیادہ کون سی میم پسند آئی؟ ہمیں کمنٹ میں بتائیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Khalid mehmood Jul 31, 2018 04:38pm
کوئی مجھے بھی ایسے ہی دیکھے جیسے جہانگیر ترین آزاد امیدوار کو دیکھ رہے ہیں‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024