• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نیب نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

شائع July 31, 2018

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور سابق وزیر برائے پانی و بجلی لیاقت جتوئی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

جن افراد کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ان میں شوکت عزیز، لیاقت جتوئی، سابق وفاقی سیکریٹری اسمٰعیل قریشی، سابق ایڈیشنل سیکریٹری یوسف میمن، سابق جوائنٹ سیکریٹری غلام نبی منگریو، محکمہ پانی و توانائی کے سینیئر افسرعمر فاروق، آلٹرنیٹو انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ(اے ای ڈی بی) کے سابق چیئرمین ایئر مارشل(ر) شاہد حامد، اے ای ڈی بی کے سابق سیکریٹری بریگیڈیئر نسیم اے خان، اور سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بشارت حسن بشیر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزارتِ اعلیٰ کی کرسی کیلئے نیب پرویز خٹک کی راہ میں رکاوٹ بن گیا

نیب ترجمان کے مطابق مذکورہ ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیا گیا ۔

خیال رہے کہ نیب بورڈٖ کی جانب سے سابق وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس اے ای ڈی بی کے کنسلٹنٹ کے طور پر بشارت حسن بشیر کی ایم پی -2 اسکیل پر غیر قانونی تعیناتی پر دائر کیا گیا جس سے قومی خزانے کو 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔

نیب ذرائع کے مطابق شوکت عزیز کے خلاف درخواست کی جانچ پڑتال، تحقیقات اور تفتیش کا عمل مکمل ہوچکا ہے جس میں سابق وزیراعظم کو قصوروار پایا گیا ۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف، چوہدری برادران نیب میں طلب

اس ضمن میں مزید تفصیلات کے مطابق ریفرنس میں نامزد ملزمان نے ملی بھگت کر کے ڈاکٹر بشارت حسن بشیر کو غیر قانونی طور پر ایم پی اسکیل-2 کو بطور کنسلٹنٹ تعینات کیا۔


یہ خبر 31 جولائی 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024