• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ادیتی راؤ کو بولی وڈ میں ’کاسٹنگ کاؤچ‘ کا سامنا

شائع July 30, 2018
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان سے کیریئر کے آغاز میں کام کے بدلے جنسی تعلقات رکھنے کا مطالبہ کیا گیا —۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان سے کیریئر کے آغاز میں کام کے بدلے جنسی تعلقات رکھنے کا مطالبہ کیا گیا —۔

بولی وڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری ایک کے بعد ایک فلم میں اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کا دل جیتنے کے ساتھ ساتھ بولی وڈ انڈسٹری میں اپنی اہم جگہ بنانے میں کامیاب ہورہی ہیں۔

تاہم اس کامیابی کو حاصل کرنا اداکارہ کے لیے اتنا آسان نہیں تھا، جہاں دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز میں خواتین و اداکاراؤں کو جنسی طور پر ہراساں اور ’ریپ‘ کا نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے کہانیاں سامنے آ رہی ہیں وہیں ادیتی راؤ حیدری نے بھی انکشاف کیا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں ’کاسٹنگ کاؤچ‘ یعنی (کام کے بدلے جنسی تعلقات) کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن جب انہوں نے اس سے انکار کیا تو وہی کئی مہینوں تک بےروز گار رہیں۔

گاریجن کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے ادیتی راؤ حیدری نے بتایا کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا، تاہم وہ ان سب کو پار کرکے آج اس مقام پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: ’شوبز میں باہمی رضامندی سے جنسی تعلقات قائم ہوتے ہیں‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے بہت بار کام دینے سے انکار کیا گیا اور میں اس بارے میں بہت روتی تھی، مجھے کوئی افسوس نہیں تھا، لیکن دکھ ہوتا تھا کہ لڑکیوں کے ساتھ کس قسم کا برتاؤ کیا جاتا ہے، میں سوچتی تھی آخر کوئی مجھ سے اس طرح بات کر کیسے سکتا ہے، کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنے کے 8 ماہ بعد تک میں بےروزگار رہی، لیکن میرا ایسا ماننا ہے کہ میرے فیصلے نے مجھے مضبوط کیا، اور اس سے ہی مجھے اندازہ ہوا کہ میں کیسا کام کرنا چاہتی ہوں‘۔

انہوں نے اپنے انٹرویو میں کسی کا نام نہیں لیا۔

ادیتی کے مطابق ’لڑکیوں کو بہادر بننا چاہیے، بااختیار ہونا چاہیے، انڈسٹری میں طاقت چلتی ہے، ڈر کس بات کا ہے؟ اس کا کہ کام نہیں ملے گا، اگر آپ میں ٹیلنٹ ہے تو لوگ آپ کو خود ڈھونڈ لیں گے‘۔

یاد رہے کہ ادیتی راؤ حیدری نے ’پدماوت‘ جیسی کامیاب فلم میں کام کیا، اس فلم میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

واضح رہے کہ ادیتی راؤ پہلی شوبز شخصیت نہیں جس نے کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے بات کی ہو۔

ان سے قبل کوریو گرافر سروج خان نے بولی وڈ میں ’کاسٹنگ کاؤچ‘ کے حوالے سے متنازع بیان دیا تھا جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوریو گرافر سروج خان کا بولی وڈ میں خواتین سے متعلق متنازع بیان

سروج خان نے ’کاسٹنگ کاؤچ‘ پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ معاملہ ابھی شروع نہیں ہوا، بلکہ یہ تو بابا آدم کے زمانے سے چلا آ رہا ہے‘۔

سروج خان نے صاف الفاظ میں کہا تھا کہ ’ہر لڑکی پر کوئی نہ کوئی ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کرتا ہے، یہاں تک کے حکومت کے لوگ بھی ایسا کرتے ہیں، تو لوگ صرف فلم انڈسٹری کے پیچھے ہی کیوں پڑے ہیں؟

جبکہ متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے بھی سروج خان کا ساتھ دیتے ہوئے کہا تھا کہ شوبز میں باہمی رضامندی سے جنسی تعلقات قائم ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024