• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
Live Election 2018

پنجاب میں حکومت سازی کا عمل جلد شروع کریں گے، فواد چوہدری

شائع July 30, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ آزاد امیدواروں کی شمولیت سے پنجاب اسمبلی میں مطلوبہ تعداد میں مزید اضافہ ہوگا جس کے بعد حکومت سازی کا عمل جلد شروع کریں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے کامیاب آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد 130 نشستیں حاصل کرکے اکثریتی جماعت بننے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

پنجاب میں 25 جولائی کے انتخابات کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) 129 نشستوں کے ساتھ سرفہرست جماعت تھی اور پی ٹی آئی 123 نشستیں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر تھی تاہم واضح اکثریت نہ ہونے پر صوبے میں حکومت سازی کے لیے دونوں جماعتوں کی جانب سے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے 3 امیدواروں میں پی پی-46 نارووال ون سے کامیاب امیدوار پیر سید سیر الحسن، پی پی 7 راولپنڈی ٹو سے کامیاب امید وار راجا صغیر احمد اور پی پی-217 ملتان 7 سے محمد سلمان ہیں۔

رپورٹ:فہد چوہدری

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025