ایاز صادق کی کامیابی دوبارہ گنتی کے بعد بھی برقرار
لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-129 میں اسپیکر ایاز صادق کی جیت گنتی کے بعد برقرار ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علیم خان کی تمام بیگز کھولنے کی درخواست خارج کردی گئی۔
ریٹرننگ افسر(آر او) نے علیم خان کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 50 پولنگ اسٹیشنز کے تھیلے کھولنے پر کوئی واضع فرق نہیں سامنے نہیں آیا اس لیے تمام پولنگ اسٹیشن کے تمام تھیلے کھولنا وقت کا ضیاع ہے۔
رپورٹس کے مطابق دوبارہ گنتی میں ایاز صادق کی برتری میں اضافہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ دوبارہ گنتی کے عمل میں سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کی جیت برقرار ہے جبکہ این اے-109 سے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بدستور جیت گئے ہیں۔