• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

این اے 131: دوبارہ گنتی کے بعد بھی عمران خان فاتح

شائع July 28, 2018

لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی عمران خان کو فاتح قرار دے دیا گیا۔

این اے 131 میں مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا جس کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے ووٹوں میں 125 ووٹ کا اضافہ ہوا۔

تاہم اس کے باوجود بھی عمران خان کی 608 ووٹوں کی برتری برقرار رہی اور وہ دوبارہ فاتح قرار پائے۔

دوبارہ گنتی کے بعد سعد رفیق کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق اگر ووٹوں کا فرق 5 فیصد سے کم ہو تو دوبارہ کی گنتی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حلقے کھولنے کی بات کی تھی، لیکن ان کے وکلا اس پر اعتراض کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: انتخابات 2018: معروف سیاسی شخصیات کو شکست

اس سے قبل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 84 ہزار 313 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے تھے، جبکہ خواجہ سعد رفیق نے 83 ہزار 633 ووٹ حاصل کیے تھے۔

یاد رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے این اے 132 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے متعلقہ ریٹرننگ افسر محمد اختر بھنگو کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کرائی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حلقہ این اے 131 میں پریزائیڈنگ افسر نے سیکڑوں ووٹ دانستہ طور پر مسترد کیے۔

سابق وفاقی وزیر کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ این اے 131 میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ کروائی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025