سلمان خان کیلئے ہیروئن ڈھونڈنا مسئلہ بن گیا
بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کے لیے ویسے تو کئی اداکارائیں چانس کے انتظار میں رہتی ہیں۔
تاہم ان کی آنے والی ایکشن فلم ‘بھارت’ کے لیے نئی ہیروئن ڈھونڈنا مسئلہ بن گیا۔
یہ مسئلا بولی وڈ پگی چوپس پریانکاچوپڑا کی جانب سے ‘بھارت’ میں کام کرنے سے معزرت کے بعد بنا۔
پریانکا چوپڑا جو ان دنوں فلموں سے زیادہ اپنی محبت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں،انہوں نے ممکنہ طور پر امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی وجہ سے سلمان خان کی فلم میں کام کرنے سے معزرت کرلی۔
پریانکا چوپڑا نے یہ معزرت عین اس وقت کی جب ‘بھارت‘ کی شوٹنگ کو شروع کیے ابھی ایک ہی ہفتہ ہوا تھا۔
تاہم فلم کی ٹیم نے پریانکا چوپڑا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد ہی نئی ہیروئن کے نام کا اعلان بھی کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے ’بھارت‘ میں کام سے انکار کردیا
فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے جہاں پریانکا چوپڑا کی جانب سے انکار کی ٹوئیٹ کی تھی، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی ٹوئیٹ کی کہ فلم کی ٹیم جلد ہی نئی ہیروئن کا اعلان کرے گی۔
علی عباس ظفر کی ٹوئیٹ کے بعد بھارتی میڈیا میں سلمان خان کی نئی ہیروئن کے لیے چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں۔
دکن کیرونیکل کی رپورٹ کے مطابق فلم کی ٹیم کے لیے سلمان خان کی ہیروئن کے لیے پہلی پسند کترینہ کیف ہوں گی، کیوں کہ یہ اطلاعات پہلے ہی تھیں کہ وہ بھی اس فلم کا حصہ ہوں گی۔
تاہم فلم کی ٹیم اس لیے بھی کترینہ کیف کو اس فلم میں کاسٹ نہیں کرسکتی کیوں کہ وہ سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر زندہ ہے تھری میں کام کرتی دکھائی دیں گی۔
مزید پڑھیں: ’پریانکا نے اچانک بھارت چھوڑ کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا‘
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم کی ٹیم سلمان خان کے لیے جیکولین فرنانڈس کے نام پر بھی غور کر سکتی ہے، تاہم وہ بھی حال ہی میں اداکار کے ساتھ ریس تھری میں دکھائی دی تھیں، اس لیے اسے بھی کاسٹ کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر امکان یہی ہے کہ سلمان خان کی نئی فلم کی ہیروئن کے لیے انوشکا شرما کو کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔
علاوہ ازیں بھارتی میڈیا میں یہ چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں کہ سلمان خان کی فلم ‘بھارت‘ کے لیے کرینہ کپور کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، اب سلو بھائی کی ہیروئن کون بنتی ہے، اس کے لیے سب کو کچھ دنوں تک انتظار کرنے پڑے گا۔
خیال رہے کہ فلم ’بھارت‘ 2014 کی جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔
اس کی پروڈکشن سلمان خان کی بہن الویرا اور بہنوئی اتل اگنیہوتری کررہے ہیں۔
اس فلم میں 60 سال کا دور دکھایا جائے گا، جس میں سلمان خان 5 الگ انداز کے لکس میں نظر آئیں گے۔