• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Election 2018

انتخابات میں شکست کھانے والے اداکار و گلوکار

شائع July 28, 2018

25 جولائی کو ہونے والے ملک کے 11 ویں عام انتخابات میں جہاں بڑے تجربہ کار اور طاقتور سیاستدان بھی ہار گئے، وہیں ان انتخابات میں چند اداکارو اور گلوکاروں کو بھی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے والے زیادہ تر اداکاروں نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا، تاہم پنجاب سے بھی انتخابات لڑنے والے گلوکار ہار گئے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ انتخابات میں پہلی بار حصہ لینے والے ماڈل عباس جعفری جہاں کراچی کے صوبائی حلقے پی ایس 125 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ٹکٹ پر جیت گئے۔

وہیں پنجاب کے شہر نارووال سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 78 سے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر انتخاب لڑنے والے گلوکار ابرار الحق ہار گئے۔

انتخابات ہارنے والے دیگر اداکاروں میں ایوب کھوسو، ساجد حسین اور گل رعنا بھی شامل ہیں، جب کہ گلوکار جواد احمد بھی ہار گئے۔

اس خبر کی مکمل تفصیل یہاں پڑھیں:

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024