• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
Live Election 2018

انتخابات میں دھاندلی کا الزام: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنان کا احتجاج

شائع July 28, 2018

عام انتخابات 2018 کے تنائج کے بعد اس میں مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں متحدہ مجلسِ عمل کے کارکنان نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔

ایم ایم اے کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی ہدایت پر صوبے میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

5 مذہبی جماعتوں پر مشتمل سیاسی اتحاد کے کارکنان نے ڈیرہ اسمٰعیل خان، اورکزئی ایجنسی، بونیر، لکی مروت، مردان، مالاکنڈ، بٹگرام، کڑک اور لوئر دیر میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ریلیاں نکالیں۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ انتخابات میں عدلیہ اور پاک فوج کے کردار نے ہر پاکستانی کو پریشان کردیا۔

ایک اور بینر میں لکھا تھا کہ ’ووٹ کی عزت کی حفاظت کرو، ہم یہودی ایجنٹ کو ملک پر مسلط نہیں ہونے دیں گے‘۔

متعلقہ خبر پڑھیں:

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024