• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Election 2018

تحریک انصاف کی فتح سے عوام میں امید کی نئی کرن

شائع July 28, 2018

اگرچہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کے حلقہ این اے - 133 سے قومی اسمبلی کی نشست تو اپنے نام نہ کرسکی، لیکن اسی حلقے میں ایک صوبائی نشست پر کامیابی کے بعد یہاں کے عوام نے تحریک انصاف سے امیدیں وابستہ کرلیں۔

تحریک انصاف کی حکومت کے امکانات روشن ہوتے ہی این اے -133 کے لوگ پر امید ہیں کہ منتخب نمائندوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

اس حلقے سے پنجاب اسمبلی کی نشست 167 پر پی ٹی آئی کے نذیر چوہان کامیاب ہوئے جن کا دعوی ہے کہ تحریک انصاف وفاق کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی۔

ایک جانب تو حلقے کے عوام نے انتخابات میں اپنے حق رائے دہی سے فیصلہ سنا کر اپنے من پسند امیدواروں کو ووٹ دے کر فتح سے ہمکنار کیا تو دوسری جانب اب ان کا مطالبہ ہے کے عوامی نمائندے اپنے وعدے وفا کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024