• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

شہباز شریف، چوہدری برادران نیب میں طلب

شائع July 28, 2018

لاہور: قومی احتساب بیورو( نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی (پی پی ڈی سی) کرپشن کیس میں 20 اگست کو طلب کرلیا۔

علاوہ ازیں بیورو نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں انکوائری کے لیے 16 اگست کو لاہور نیب میں طلبی کا سمن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: صاف پانی کیس میں شہباز شریف طلب

شہباز شریف کو موصول تازہ نوٹس میں نیب نے انہیں لاہور میں پی پی ڈی سی اسکینڈل میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔

مسلم لیگ (ن) کو ارسال سمن میں کہا گیا کہ ’پی پی ڈی سی کی مینجمنٹ اور حکام نے انکوائری کے دوران ظاہر کیا کہ آپ (شہباز شریف) کے پاس نیپرا میں سید فرخ علی شاہ اور پی پی ڈی سی میں چیف ایگریکٹو افسر کی غیر قانونی تقرری سے متعلق ساری معلومات اور ثبوت ہیں‘۔

واضح رہے کہ شہباز شریف پنجاب صاف پانی کمپنی (پی ایس پی سی) اسکینڈل میں لاہور میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو چکے ہیں جہاں انہوں نے سوالات کے جوابات دیئے۔

مزید پڑھیں: صاف پانی از خود نوٹس: معاملے کی تحقیقات نیب کے حوالے کرنے کا انتباہ

شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف بھی پی پی ڈی سی اور پی ایس پی سی اسکینڈل میں ملوث ہیں تاہم بیورو نے وزارت داخلہ کو انٹرپول کے ذریعے وطن لانے کے لیے مراسلہ ارسال کیا تھا۔


یہ خبر 28 جولائی 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024