این اے 1 چترال میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ مردوں سے زیادہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے غیر حتمی اور سرکاری نتائج کے مطابق این اے 1 چترال میں خواتین کا ووٹر ٹرن آؤٹ مردوں کے مقابلے میں زیادہ رہا۔
خواتین ووٹر کا ٹرن آؤٹ 61.58 فیصد رہا جبکہ مردوں کا اس سے تھوڑا کم 60.49 فیصد رہا۔
آسان الفاظ میں کہا جائے تو حلقے میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث ووٹرز کی تعداد میں مرد خواتین سے آگے ہیں۔