• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
Live Election 2018

الیکشن کمیشن کا 259 نشستوں کے نتائج کا اعلان

شائع July 27, 2018

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ندیم قاسم نے پریس کانفرنس میں میڈیا کوانتخابات 2018 کے اب تک کے غیر حتمی سرکاری نتائج سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے 259 حلقوں کے نتائج کی پارٹی پوزیشن کے مطابق تاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آٓئی) 114 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ(پی ایم ایل) ن نے اب تک 62، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین (پی پی پی پی) نے 43، م متحدہ مجلس عمل نے 11، آزاد امیدواروں نے 11، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )نے 6، پاکستان مسلم لیگ ق نے 5 بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے 2، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے 2، جبکہ عوامی مسلم لیگ(اے ایم ایل)، عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) اور بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی) ایک ایک نشست حاصل کر سکی.

پنجاب میں پی ایم ایل(ن) کی 127، پی ٹی آئی کی 123، آزاد امیدوار 29، پی ایم ایل (ق) کی 7، پی پی پی پی کی 6، جبکہ پی اے پی، مسلم لیگ فنکشنل اور پاکستان عوامی راج ایک ایک نشست حاصل کرسکیں۔

دوسری جانب سندھ میں پی پی پی پی 74، پی ٹی آئی 22، ایم کیو ایم 16، جی ڈی اے 11، آزاد امیدوار 2، تحریک لبیک پاکستان 2، اور ایم ایم اے نے ایک نشست حاصل کی۔

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی 67، ایم ایم اے 10، اے این پی 6، آزاد امیدوار 5، پی ایم ایل (ن) 4، اور پی پی پی پی بھی 4 نشستیں حاصل کرسکی۔

بلوچستان میں بی اے پی 14، ایم ایم اے 9، آزاد امیدوار5، بی این پی 5، پی ٹی آئی 4، بی این پی عوامی 3، اے این پی2 ، ہزارہ ڈیموکریٹک الائنس 2 جبکہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی ،اور پی ایم ایل (ن) ایک ایک نشست حاصل کرسکی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025