• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رواں صدی کا طویل ترین چاند گرہن آج ہوگا

شائع July 27, 2018

رواں صدی کا سب سے طویل ترین اور مکمل چاند گرہن دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آج دیکھا جائے گا۔

گرہن رات سوا دس بجے سے شروع ہوکر صبح چار بج کر انتیس منت تک جاری رہے گا، اس دوران چاند گہرے سرخ رنگ کا نظر آئے گا جس بلڈ مون بھی کہا جارہا ہے۔

27 جولائی کی رات ایک گھنٹہ تینتالیس منٹ تک چاند پوری طرح زمین کے سایہ میں ہوگا۔

رواں صدی کا سب سے طویل مکمل چاند گرہن تقریبا پونے دو گھنٹے تک رہے گا۔

مزید پڑھیں: آخر آج کا بلیو مون سرخ کیوں ہوگا؟

چاند گرہن پاکستان، بھارت،مشرق وسطیٰ، یورپی ممالک، جنوبی چین، آسٹریلیا، جنوبی امریکا اور افریقہ سمیت کئی اور ممالک میں دیکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ اس سال کا دوسرا چاند گرہن ہے، پہلا چاند گرہن 11 فروری کو ہوا تھا۔

یاد رہے کہ زمین کا وہ سایہ جو زمین کی گردش کے باعث کرہ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے یہ چاند گرہن کا لمحہ ہوتا ہے۔

چاند پر سایہ پڑتا ہے تو چاند گرہن اور سورج پر پڑتا ہے تو سورج گرہن کہلاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024