• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
Live Election 2018

مسلم لیگ (ن) کا پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان

شائع July 27, 2018

لاہور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے پنجاب میں 129 نشستوں پر کامیابی حاصل کی،اور تحریک انصاف کے پاس 118 نشستیں ہیں، جبکہ 27 آزاد امیدوار ہیں، جن میں اکثریت مسلم لیگ کی حامی ہے، اس لیے پنجاب میں مسلم لیگ ہی حکومت بنائے گی۔

لاہور میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ سروے بتاتے تھے تعلیم اور صحت میں پنجاب خیبر پختونخوا سے آگے ہے، شہبازشریف اور نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ مزید خدمات انجام دے گی، انتخابات سے قبل ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا، مقدمے بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تحفظات کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت پھلے پھولے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کے الیکشن کے بعد کیے گئے خطاب کی تعریف کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ عمران خان نے خطاب میں اچھی باتیں کی ہیں، لیکن ان پر عمل بھی کرنا پڑے گا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025