• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سعد رفیق کی عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کرنے کی درخواست منظور

شائع July 27, 2018 اپ ڈیٹ September 22, 2018

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-131 سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کرنے کی درخواست اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسر محمد اختر بھنگو کو جمع کروادی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حلقہ این اے-131 میں سینکڑوں ووٹ مسترد ہوئے جو پریزائیڈنگ افسر نے دانستہ طور پر مسترد کیے۔

سابق وفاقی وزیر کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ این اے 131 میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ کروائی جائے.

یہ بھی پڑھیں: انتخابات 2018: معروف سیاسی شخصیات کو شکست

اس کے علاوہ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ اس حلقے سے نتائج مسترد ووٹوں اور دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہونے تک نہ جاری کیے جائیں۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست پر سماعت کی گئی جس میں عدالت نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست منظور کرلی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو اس حلقے سے بہت سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا تھا، اور وہ خواجہ سعد رفیق کے مقابلے میں صرف 600 ووٹ زیادہ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

عابد شیر علی کی ووٹوں کی گنتی کی درخواست منظور

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 سے امیدوار عابد شیر علی کی الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی گئی۔

عابد شیر علی این اے 108 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فرخ حبیب سے 1500 سے بھی کم ووٹوں سے ہارے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024