• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
Live Election 2018

تحریک انصاف کو 110 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل، سرکاری نتائج

شائع July 27, 2018

الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلی کے 95 فیصد عبوری نتائج جاری کردیے۔

سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں 110، پنجاب میں 118، سندھ میں 20، خیبرپختونخوا میں 66 اور بلوچستان میں 4 نشستیں حاصل کیں۔

نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر رہی اور وہ قومی اسمبلی میں 63، پنجاب میں 127، سندھ میں کوئی نہیں، خیبرپختونخوا میں 5 اور بلوچستان میں صرف ایک نشست حاصل کرسکی۔

اسی طرح عام انتخابات کے نتائج میں پیپلز پارٹی نشستیں حاصل کرنے میں تیسرے نمبر پر رہی اور قومی اسمبلی کی 42، پنجاب میں 6، سندھ میں 71، خیبرپختونخوا میں 4 اور بلوچستان میں کوئی نشست حاصل نہیں کرسکی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی 19، پنجاب کی 6، سندھ کی 11، خیبرپختونخوا کی 2 اور بلوچستان کی 5 نشستوں کے نتائج ابھی تک جاری نہیں کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025