• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
Live Election 2018

مسلم لیگ ن کا قومی اسمبلی میں 'مضبوط اپوزیشن' کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ

شائع July 27, 2018 اپ ڈیٹ May 23, 2019

عام انتخابات 2018 کی دوسری کامیاب ترین جماعت مسلم لیگ ن نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ ایک مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارٹی کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن آئندہ اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ ایک جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد کا خط لکھیں گے اور ہارنے والے امیدواروں کو خط لکھ کر دلاسہ دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ وہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آواز بلند کریں اور ان کی جماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دھاندلی کے خلاف دستیاب ثبوت بھی فراہم کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025