• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Election 2018

نتائج میں تاخیر، ٹیکنالوجی کی ناکامی پر تحقیقات ہونی چاہیے، مریم اورنگزیب

شائع July 26, 2018

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج میں تاخیر اور رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) سسٹم بیٹھنے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو فارم 45 پر شدید تحفظات ہیں، فارم 45 کے بجائے کچی پرچی پر نتائج دیئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہے، دھاندلی کے تمام ثبوت اکٹھے کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمروں کو بند کرکے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکالنا سوال پیدا کرتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 'مسلم لیگ (ن) کا طرز عمل تحریک انصاف جیسا نہیں ہے، ایسا کوئی کام نہیں کریں گے، جس سے ملک میں انتشار پھیلے'۔

انہوں نے بتایا کہ کل اسلام آباد میں کل (جمعہ کو) جماعتی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے، تمام پارٹیاں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024