• KHI: Partly Cloudy 25°C
  • LHR: Clear 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 25°C
  • LHR: Clear 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.9°C
Live Election 2018

پولنگ کے بعد دھاندلی کی گئی، خالد مقبول صدیقی

شائع July 26, 2018

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ہمارے پولنگ ایجنٹس نے انتخابی نتائج کو تیار ہوتے نہیں دیکھا، دھاندلی پری پول سے زیادہ پولنگ کے بعد ہوئی ہے‘۔

کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شہری علاقوں کے حقوق سلب اور اختیارات کو غضب کئے جارہے ہیں‘۔

خالد مقبول صدیقی چیف الیکشن کمشنر سے سوال کیا کہ کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کے نتائج سب سے دیر سے آئے، ایسا کیوں ہوا؟

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر ناکام ہوگئے ہیں، عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

انہوں نے بتایا کہ قوم گواہ ہے کہ دھاندلی ہوئی تاہم پاکستان کی سلامتی کے لیے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہیں، ایم کیو ایم جمہوری روایات کے سلسلے کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے۔

اس موقع پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انتخابات میں باریک کام کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025