• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

’طیفا ان ٹربل‘ کا نیا ریکارڈ قائم

شائع July 27, 2018
فلم 20 جولائی کو ریلیز ہوئی —۔
فلم 20 جولائی کو ریلیز ہوئی —۔

گلوکار و اداکار علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں 14 کروڑ سے زائد کما کر پاکستانی فلموں کے لیے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

فلم ڈسٹریبیوٹر ندیم منڈی والا کے مطابق فلم نے پاکستان میں 10 کروڑ جبکہ بین الاقوامی باکس آفس پر 4 کروڑ کمائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ اب تک کی ایک ہفتے میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی پاکستانی فلم ہے‘۔

ندیم منڈی والا کے مطابق ’گزشتہ دس سالوں میں سب سے زیادہ بہترین تشہیر طیفا کی کی گئی، پہلے اس کا زبردست ٹیزر ریلیز ہوا، جس کے بعد ایک اور دلچسپ ٹریلر سامنے آیا، اس کے بہترین گانے بھی سامنے آئے، فلم کی ڈیجیٹل مہم بہترین کمال کی تھی، اس ہی لیے پبلک بھی بہت پرجوش نظر آئی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ علی ظفر کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی پاکستانی فلم ہے جس کا انتظار مداح بےصبری سے کررہے تھے۔

ندیم کا یہ بھی ماننا تھا کہ فلم اور علی ظفر کے خلاف ہونے والے احتجاج کا فلم کی کمائی پر کوئی اثر نہیں پڑا، تاہم اس فلم کو کئی اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سب سے بڑا چیلنج فلم کو الیکشن کے دوران ریلیز کرنا تھا‘۔

آنے والے دنوں میں فلم طیفا ان ٹربل کا سامنا ہولی وڈ فلم مشن امپوسیبل اور بولی وڈ فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر کے ساتھ ہوگا، تاہم ندیم منڈی والا کو اس کی فکر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی ریلیز ہونے والی فلمیں اسے مزید کامیاب بنائیں گی، ان کی وجہ سے لوگ سینما کا رخ کریں گے۔

یاد رہے کہ فلم ’طیفا ان ٹربل‘ میں علی ظفر کے ساتھ مایا علی نے اہم کردار ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024