مسلم لیگ (ن) کا صوبائی حکومت کی تشکیل کیلئے آزاد امیدواروں سے رابطے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے صوبہ پنجاب میں صوبائی حکومت تشکیل دینے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز اور سعد رفیق کو پنجاب میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کو پارٹی میں شامل کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع لیہ سے کامیاب ہونے والے 2 آزاد امیدوار رفاقت گیلانی اور طاہر رندھاوا سے راطبہ کیا ہے اور انہیں جماعت کے منشور کے بارے میں بتایا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما ابتدائی طور پر سابق لیگی رہنماؤں سے رابطہ کر رہے ہیں اور انہیں اپنے ساتھ ملانے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 30 سے 35 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہوئی ہے۔