آر ٹی ایس نتائج میں تاخیر کا سبب بنا، چیف الیکشن کمشنر
چیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان نے عدلیہ اور اساتذہ سمیت انتخابات کے عمل کا حصہ بننے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ٹی ایس کے باعث نتائج کے اعلان میں تاخیر ہوئی۔
اسلام آباد میں اپنے خطاب کے دوران انھوں نے پہلے غیر حتمی نتیجے کا بھی اعلان کیا اور ہارون بلور اور سراج رئیسانی کی دہشت گردی کے نتیجے میں ہلاکت پر افسوس کااظہار کیا۔
الیکشن 2018 کے پہلے غیر حتمی غیر نتیجے کا اعلان کیا جس کے مطابق راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 116 سے چوہدری محمد عدنان نے 43 ہزار 79 ووٹ حاصل کیے۔
دوسرے نمبر پر رانا ارشد محمود 24 ہزار 52 ووٹ لیے جن کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔
انھوں نے کہا کہ انتخابی نتیجے میں 2 گھنٹے کی تاخیر سے کوئی داغ نہیں لگتا بلکہ انتخابات 100 فیصد شفاف ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر فارم 45 نہ ملنے کی شکایت ملی تو اس حوالے سے کارروائی کی جائے گی۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب کا کہنا تھا کہ اگلے چند گھنٹوں میں خاطر خواہ نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب کچے کاغذ پر نتائج کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔