امیدواروں کوفارم 45 جاری کیاجائے،خورشیدشاہ
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ نے الیکشن کمیشن کے کردار پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیدواروں کو فارم 45 جاری کیے جائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ فارم 45 کو پارٹی کے ایجنٹ کے سامنے بنا کردیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن میں پولنگ کے بعد غیر متعلقہ افراد پہنچے۔
خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ فارم 45 جاری نہ کرنے سے الیکشن پر شکوک وشبہات بڑھ گئے ہیں۔
قبل ازیں سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی اور سینیٹر شیری رحمٰن نے بھی انتخابی عمل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔