نتائج کے حوالے سے شکایات پر تحقیقات کریں گے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نتائج پر متعدد سیاسی جماعتوں کے اعتراضات کے بعد وضاحت کی ہے کہ شکایات پر تحقیقات کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری محمد یعقوب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ جن پولنگ اسٹیشن پر انتخابات کے حوالے سے شکایات ہیں، وہاں نتائج کو چیک کیا جائے گا۔
محمد یعقوب نے کہا کہ جہاں جہاں سے شکایات موصول ہو رہی ہیں، وہاں معاملات کو چیک کیا جا رہا ہے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق جن پولنگ اسٹیشنز پر جو امیدوار ہار رہے ہیں، وہیں شکایت کر رہے ہیں۔
انہوں نے نتائج کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فارم 45 کی عدم دستیابی کے حوالے سے الزامات کو بھی مسترد کردیا۔