• KHI: Partly Cloudy 25°C
  • LHR: Clear 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 25°C
  • LHR: Clear 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.9°C
Live Election 2018

الیکشن کو سلیکشن نہیں بنانا چاہیے، حافظ نعیم

شائع July 25, 2018

متحدہ مجلس عمل کے رہنما حافظ نعیم نے کہا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے عمل میں بیلٹ پیپر نہیں دکھائے جارہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو بیلٹ پیپرز دیکھنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی اور اعلان کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کو سلیکشن نہیں بننا چاہیے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ آئین میں اس بات کی گنجائش ہے کہ فوج کو طلب کرکے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بحال کیا جائے تاہم الیکشن کمیشن اس زیادتی کی ذمہ دار ہے اور اسے اس بات کی وضاحت دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ جو زیادتیاں کی جارہی ہیں، ایسی صورت حال میں ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں تاہم ہماری جماعت مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025