• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
Live Election 2018

بدین میں پی پی پی، جی ڈی اے کارکنان میں تصادم، 6 زخمی

شائع July 25, 2018

سندھ کے ضلع بدین میں قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں کے لیے الیکشن ہوا جہاں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں کم ازکم 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پی پی پی اور جی ڈی اے کے کارکنوں کے درمیان تصادم اس وقت ہوا جب ایک ووٹر نے زبردستی پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

تصادم کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پولنگ کا عمل ایک گھنٹے بعد بحال ہوا۔

ڈپٹی کمشنر بدین، ایس ایس پی بدین اور فوجی افسران فوری طور پر گولارچی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 37 پہنچے اور صورت حال پرقابو لیا۔

زخمیوں کی شناخت خان محمد، شفیع محمد، محمد خان، حمزہ چانگ اوردیگر کے نام سے ہوئی جنھیں تعلقہ ہسپتال گولارچی منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے تصادم کے بعد 2 افراد کو حراست میں لیا۔

رپورٹ:محمد ہاشم خان بھرگڑی

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025