• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
Live Election 2018

عام انتخابات میں سیکیورٹی اداروں کا بے مثال مددگار رویہ

شائع July 25, 2018 اپ ڈیٹ October 17, 2018

سیکیورٹی اداروں نے پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات میں جہاں عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا، تو وہیں انہوں نے کئی مقامات پر شہریوں کی ایسے انداز میں مدد کی کہ جسے دیکھ کر لوگ تحسین پیش کیے بغیر نہ رہ سکے۔

اس حوالے سے خالق پی ایس پی نامی ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ، جو کہ بظاہر پاکستانی پولیس کے ایک اے ایس پی کا ہے، نے چار تصاویر کا ایک کولاج پوسٹ کیا جس میں پولیس اہلکاروں کو ووٹروں کے لیے سہولت پیدا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی طرح سے ایک اور ٹوئٹر صارف نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ایک پولیس اہلکار خون سے رنگے کپڑوں کے باوجود اپنی ڈیوٹی پر موجود ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ان اہلکار کے ساتھی آج ہونے والے دھماکے میں ہلاک و زخمی ہوئے مگر اس کے باوجود یہ پولنگ اسٹیشن کی حفاظت کی اپنی ڈیوٹی فرض شناسی کے ساتھ انجام دیتے رہے۔

اسی طرح سے عوام کی جانب سے بھی سیکیورٹی اداروں کے لیے بھرپور پذیرائی کا اظہار کیا گیا۔ ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ خواتین سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے اپنی محبت کا اظہار کر رہی ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف کی پوسٹ کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار بزرگ شہری کو گود میں اٹھا کر ووٹ ڈلوانے کے لیے لے جا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024