• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
Election2018

انتخابات 2018: پاک فوج کا عوام سے اظہار تشکر

شائع July 25, 2018

پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آج پھر پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ آج دنیا نے عوام کی پاک افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے محبت اور احترام دیکھ لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس لیے مضبوط ہیں کیونکہ عوام کی غیر متزلزل حمایت حاصل ہے اور ہماری زندگیاں پاکستان اور یہاں کے عوام کے لیے قربان ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025