• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:34pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:34pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm
Live Election 2018

تپتے صحرا میں پاکستان کا پہلا اور واحد پولنگ اسٹیشن

شائع July 25, 2018

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران پاکستان کے پسماندہ ترین اور شورش زدہ صوبے بلوچستان میں پہلی بار تپتے صحرا میں بھی پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا، جہاں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

بلوچستان پیٹروئٹس کے ٹوئٹر ہینڈل سے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے تپتے صحرا کی ایک تصویر شیئر کی گئی، جہاں پہلی بار ایک پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا تھا۔

صحرا میں موجود اس پولنگ اسٹیشن کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کی بہت بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے وہاں پہنچی ہے۔

اسی پوسٹ میں جلاوطن بلوچ قوم پرست رہنما برہمداغ بگٹی کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا گیا کہ وہ اور ان کی حکمت عملی فیل ہوگئی اور عوام نے ملک اور صوبے میں تبدیلی کے لیے ووٹ کاسٹ کردیا۔

اس خبر کی مکمل تفصیل یہاں پڑھیں:

کارٹون

کارٹون : 30 مارچ 2025
کارٹون : 29 مارچ 2025