• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
Live Election 2018

جماعتِ اسلامی نے الیکشن میں تاریخی مثال قائم کردی

شائع July 25, 2018

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پہلی مرتبہ کسی دوسرے سیاسی جماعت کے پولنگ کیمپ کا دورہ کرکے تاریخ رقم کردی۔

سادہ لوح شخصیت کے مالک سینیٹر سراج الحق اپنی پارٹی کے کارکنان کے ہمراہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 7 میں دیگر سیاسی جماعتوں کے کپمس کا دورہ کیا۔

جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سراج الحق اپنے کارکنان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پولنگ کیمپ کا دورہ کر رہے ہیں۔

اس دوران پی ٹی آئی کارکنان سراج الحق زندہ باد کے نعرے بھی لگا رہے ہیں، جبکہ پولنگ کیمپ پر موجود پی ٹی آئی کارکنان نے امیرِ جماعتِ اسلامی سے گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ بھی کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ سراج الحق نے تحریک انصاف کے پولنگ کیمپ کے ساتھ ساتھ اپنے حلقے میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے الیکشن کیمپ کا بھی دورہ کیا۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ سراج الحق نے پُر امن اور خوشگوار ماحول کی نئی مثال قائم کر دی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024