• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
Live Election 2018

کوئٹہ میں 90 سالہ شخص نے ووٹ کاسٹ کیا؟

شائع July 25, 2018 اپ ڈیٹ July 26, 2018

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر ہونے والے خود کش دھماکے کے واقعے سے بھی شہری نہیں ڈرے اور وہ پرامن پاکستان کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

کوئٹہ میں ووٹ کاسٹنگ کرنے کے لیے جہاں مرد و خواتین اور نوجوان بڑے جوش سے پہنچے وہیں عمر رسیدہ افراد بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچے۔

ایسے ہی افراد میں 90 سالہ حاجی برت خان بھی تھے جو اپنے اہل خانہ کی مدد سے پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

حاجی برت خان نے کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کو نظر انداز کرتے ہوئے مستقبل میں پرامن کوئٹہ کے لیے ووٹ کاسٹ کیا۔

ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں 90 سالہ حاجی برت خان کو پاکستانی دکھایا گیا، تاہم درحقیقت وہ پاکستانی شخص نہیں بلکہ افغانستان کا شہری تھا اور اس کے سامنے پڑے ہوئے بیلٹ پیپر پر پاکستان کے الیکشن کمیشن کا لوگو اور نشان نہیں تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024