• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
Live Election 2018

پولنگ کے دوران تعینات فوجی اہلکار پر گل پاشی، پولیس اہلکار نظر انداز

شائع July 25, 2018

پاکستان میں جاری پولنگ کے عمل کے دوران شہریوں نے پاک فوج کے اہلکار پر گل پاشی کی جبکہ اسی دوران پولیس اہلکاروں کو نظر انداز کردیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شائع ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر سیکیورٹی پر مامور فوجی افسر پر پھول برسائے جارہے ہیں۔

ٹوئٹر پر شائع ہونے والے اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ صوبہ خیبرپختونخوا کا ایک علاقہ ہے، تاہم اس کا نام واضح نہیں کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار بھی فوجی اہلکار کے پاس کھڑا ہے، تاہم پھول صرف فوجی اہلکار پر برستے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024