• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
Live Election 2018

’پیپلز پارٹی آج فتح کا جشن منائے گی‘

شائع July 25, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرلیا۔

مراد علی شاہ نے سیہون میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور اس دوران ان کا کہنا تھا کہ آج شام پیپلز پارٹی کامیابی کا جشن منائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی بہتر الیکشن مہم چلانے کا بہتر نتیجہ آئے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ کرے خیر خیریت سے آج کا دن گزر جائے۔

پولنگ کے عمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز پر لوگوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024