• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
Live Election 2018

کراچی: پولنگ ایجنٹس اسٹیشن نہیں پہنچ سکے، پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار

شائع July 25, 2018

کراچی کے علاقے کونگی کے ایک پولنگ اسٹیشن نمبر 76 میں پولنگ ایجنٹس نہیں پہنچ سکے جس کے باعث پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہوگیا۔

پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور ووٹرز کی قطاریں بھی لگ گئیں۔

پولنگ ایجنٹس کو مقررہ وقت دیا گیا تھا تاہم وہ تاخیر کا شکار ہوئے جس پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ ایجنٹ کی تقرری کا لیٹر دیر سے ملا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابی عملے نے ابھی انہیں اندر آنے کی اجازت نہیں دی ہے جس کہ وجہ سے انتخابی عمل میں تاخیر ہورہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024